مہنگی اور درآمدی گاڑیوں پر نئے ٹیکس لگانے کی تجویز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے بجٹ 2026-27 میں درآمدی اور بڑی گاڑیوں پر نئے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں اعلان کیا کہ درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 2 ہزار سے 3 ہزار سی سی تک کی ایس یو ویز پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق 3 ہزار سی سی سے زائد انجن والی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز بھی شامل ہے جبکہ 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی الیکٹرک گاڑیوں کو بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے دائرے میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم حکومت نے الیکٹرک موٹرسائیکلوں، رکشوں اور بسوں کے لیے موجودہ ٹیکس مراعات برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ درآمدی الیکٹرک ٹرکوں پر ایک فیصد سیلز ٹیکس سہولت دینے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر