چین کی ایس اے آئی سی موٹر کمپنی سپین میں الیکٹرک گاڑیوں کی فیکٹری قائم کرے گی

میڈرڈ (شِنہوا) سپین کے گالیشیا خطے کی علاقائی حکومت کے صدر الفونسو روئیدا نے کہا ہے کہ چین کی بڑی کارساز کمپنیوں میں سے ایک ایس اے آئی سی موٹر یورپ میں برقی گاڑیوں کی اپنی پہلی فیکٹری گالیشیا میں قائم کرے گی۔روئیدا نے بتایا کہ اس منصوبے میں ابتدائی سرمایہ کاری 20 کروڑ یورو (23 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر) ہوگی اور اس سے مقامی سطح پر روزگار کے 2 ہزار 300 سے زائد مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ فیکٹری کی تعمیر 2027 میں شروع ہوگی اور اسے 2028 کے آخر تک فعال کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔روئیدا کے مطابق یہ فیکٹری فیرول بندرگاہ اور قریبی شہر آس پونتس کے درمیان قائم کی جائے گی اور اس کی سالانہ پیداواری صلاحیت ایک لاکھ 20 ہزار گاڑیاں ہوگی۔ اس کے علاوہ اس منصوبے میں مقامی بندرگاہ کے قریب ایک صنعتی زون بھی شامل ہوگا جو گاڑیوں کو اسمبل کرنے اور نقل و حمل کے لئے استعمال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک “تزویراتی صنعتی منصوبہ” ہے اور اس کے لئے ابھی ایک طویل سفر باقی ہے، تاہم ان کی حکومت لائسنس جاری کرنے کے عمل کو تیز کرے گی۔یہ پیشرفت سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچز کے اپریل میں چین کے چار روزہ دورے کے بعد سامنے آئی۔ روئیدا نے مرکزی حکومت کے “مثالی” تعاون اور اس منصوبے کو خطے میں لانے کے عزم پر تشکر کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر