چین کے مارکیٹ ضابطہ کار نے نجی معیشت کے فروغ کے لئے اقدامات کا خاکہ پیش کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن نے نجی معیشت کی ترقی کے لئے 2026 کا عملی منصوبہ جاری کیا ہے جس میں 34 اہم امور کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد زیادہ منصفانہ مارکیٹ ماحول پیدا کرنا اور ضابطہ کاری خدمات کو بہتر بنانا ہے۔
اس منصوبے میں معیاری ضابطہ کاری اور ترقی کے فروغ پر یکساں زور دیا گیا ہے اور یہ عہد کیا گیا ہے کہ منصفانہ مقابلے کی فضا کو پروان چڑھانے، ضابطہ کاری کے طریقوں میں اختراع لانے اور نجی شعبے کی اعلیٰ معیاری ترقی میں مدد کے لئے خدمات کو مضبوط بنانے کی کوششیں کی جائیں گی۔
منصوبےکے مطابق قانونی اور پالیسی تحفظات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مارکیٹ ضابطہ کار منصفانہ مقابلے کے قانونی فریم ورک اور کاروباری اداروں سے متعلق چارجز کی نگرانی کے نظام کو بہتر بنائیں گے۔ کریڈٹ پر مبنی مراعات کو وسعت دینے، تکنیکی تجارتی معاونت کو مضبوط بنانے اور انفرادی کاروباروں کے لئے پالیسی اقدامات کو بہتر بنانے کی کوششیں بھی کی جائیں گی۔
ضابطہ کار نے مارکیٹ میں منصفانہ نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی ہے جس میں رکاوٹوں کو دور کرنا، ایک یکساں قومی مارکیٹ کی تعمیر کو آگے بڑھانا، اینٹی ٹرسٹ قوانین پر عملدرآمد کی رہنمائی کو مضبوط کرنا اور اندھی دوڑ کی روک تھام کرناشامل ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر