کون ہوگا پی ایس ایل 11 کا فاتح؟ پشاور اور حیدر آباد کی ٹیمیں آج فائنل کھیلیں گی

لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے فائنل میچ میں آج پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگز مین کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

بڑے معرکے سے پہلے رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شائقین کو شام 6 بجے تک سٹیڈیم پہنچنے کی ہدایت کی ہے، دونوں ٹیموں کے کپتان فائنل میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں۔

فائنل میچ سے پہلے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگز مین کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہم پورا ٹورنامنٹ اچھا کھیلے ہیں، فائنل میں بھی اچھی پرفارمنس دکھائیں گے۔

قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ سے قبل اختتامی تقریب میں عاطف اسلم، علی عظمت اور عارف لوہار آواز کا جادو جگائیں گے، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز بھی اپنی آواز سے شائقین کو محظوظ کریں گی۔

دوسری جانب فائنل میچ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین پی سی بی نے بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنانے اور شائقین کی سہولت کو خصوصی طور پر مدنظر رکھنے کی ہدایت۔



  تازہ ترین   
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق کر لیا
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
وزیراعظم کا پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر