قابل تجدید توانائی کی بڑی چینی کمپنیوں نے افریقہ کی سولر اور سٹوریج ایکسپو میں دھوم مچادی

جوہانسبرگ (شِنہوا) جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جاری سولر اینڈ سٹوریج لائیو افریقہ 2026 نمائش میں قابل تجدید توانائی کی بڑی چینی کمپنیاں مرکز نگاہ بن گئی ہیں۔ یہ پیش رفت افریقہ کے تیزی سے پھیلتے ہوئے صاف توانائی کے شعبے میں چین کے بڑھتے ہوئے کلیدی کردار کی عکاسی کرتی ہے۔
براعظم کی سب سے بڑی قابل تجدید توانائی نمائش قرار دی جانے والی اس تقریب میں پائیدار توانائی کی جانب منتقلی کو آگے بڑھانے والی جدید ٹیکنالوجیز کو یکجا کیا گیا ہے۔اس سال چینی کمپنیوں نے نمائش کے متعدد ہالز میں نمایاں موجودگی اختیار کرتے ہوئے جدید شمسی پینلز، بیٹری سٹوریج نظام اور سمارٹ توانائی کے حل پیش کئے۔
انڈسٹری کے بڑے نام کنٹیمپریری ایمپیریکس ٹیکنالوجی (سی اے ٹی ایل)، لونگی گرین انرجی، ٹی بی ای اے کمپنی اور ہواوے مندوبین، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان کمپنیوں کے سٹالز پر اعلیٰ کارکردگی کے حامل فوٹو وولٹک ماڈیولز، مربوط سٹوریج سسٹمز اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی ضروریات کے مطابق تیار کردہ ڈیجیٹل انرجی پلیٹ فارمز نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔
کوموڈور انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹوکولوگو فیتلا نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیوں کی بڑے پیمانے پر شرکت ان کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت اور افریقہ میں ان کے سٹریٹجک مفاد دونوں کی عکاسی کرتی ہے۔ وہ نہ صرف آلات فراہم کر رہے ہیں بلکہ توانائی کے مکمل اور جامع حل بھی پیش کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر