اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملے، پاکستان کا تشدد فوری روکنے کا مطالبہ

نیویارک(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے تشدد فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھرپور مؤقف پیش کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی، اور کہا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں آباد کاری کی تمام سرگرمیاں فوری بند کرے۔انہوں نے سلامتی کونسل کی قرار داد 2334 کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی حیثیت بدلنے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں، سلامتی کونسل مقبوضہ فلسطینی علاقے کی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدامات کی مذمت کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، بحرین، ڈنمارک، فرانس، یونان، لٹویا، صومالیہ، برطانیہ نے اسرائیلی اقدام کی مخالفت کی، سلامتی کونسل نے مقبوضہ فلسطینی علاقے کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کی مذمت کی، اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدامات دیرپا امن کے حصول کے امکانات کو خطرے میں ڈالتے ہیں، اسرائیلی مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں آباد کاری کی تمام سرگرمیاں فوری بند کرے۔



  تازہ ترین   
جنگ بندی: پاکستان نے امریکا کا 15 نکاتی مسودہ ایران کو پہنچا دیا
امریکا اپنی ناکامی کو معاہدہ نہ کہے، ترجمان ایرانی فوج کا ٹرمپ کے مذاکرات کا دعویٰ مسترد
ترک صدر کا صہیونی جارحیت کیخلاف مؤقف قابلِ تحسین ہے: مسعود پزشکیان
وزارت خارجہ کی مشرق وسطیٰ کے تنازعات پر قیاس آرائی سے گریز کی ہدایت
اسرائیل کا بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ: ایران نے جواب میں تل ابیب کو نشانے پر رکھ لیا، متعدد زخمی
امریکا نے جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا، امریکی اخبار
ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے پر آمادہ، ہر قیمت پر معاہدہ کرنا چاہتا ہے: امریکی صدر کا دعویٰ
اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملے، پاکستان کا تشدد فوری روکنے کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر