امریکا نے جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا، امریکی اخبار

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران کو بھیجے گئے 15 نکاتی امن منصوبے کا مقصد جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنا ہے، پاکستان، مصر اور ترکیہ ثالثی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کی سر زمین پر کسی بھی مواد کی افزودگی نہ کی جائے، نطنز، اصفہان اور فردو کے جوہری پلانٹس کو ختم کیا جائے۔امریکا نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران کو خطے میں پراکسیز کو فنڈنگ بند کرنا ہوگی، ایران آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھول دے، آبنائے ہرمز میں آزاد میری ٹائم زون قائم کیا جائے، جبکہ ایران کو بیلسٹک میزائل کو بھی روکنا ہوگا۔قبل ازیں ایران نے جنگ روکنے کیلئے 6 سٹریٹجک شرائط پیش کی تھیں، پہلی شرط جنگ دوبارہ نہ ہونے کی یقین دہانی، دوسری خطے میں امریکی اڈوں کو بند کرنے کی ہے، جارح کو پیچھے دھکیلنا اور ایران کو ہرجانے کی ادائیگی تیسری شرط ہے۔اسی طرح تمام علاقائی فرنٹس پر جنگ کا خاتمہ، آبنائے ہرمز کیلئے نئے قانونی رجیم پر عمل کا مطالبہ بالترتیب چوتھی اور پانچویں شرط ہیں جبکہ ایران کی چھٹی شرط تہران مخالف میڈیا کیخلاف کارروائی اور ملک بدری ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر