چین میں بجلی کی پیداواری صلاحیت میں شمسی توانائی سر فہرست

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شمسی توانائی کے شعبے میں 2025 میں مستحکم توسیع جاری رہی جس نے ملک کی بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں اہم اضافہ کیا۔
قومی توانائی انتظامیہ (این ای اے) کے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے اختتام تک چین میں بجلی کی پیداوار کی مجموعی نصب شدہ 3.89 ارب کلو واٹ (کے ڈبلیو) تک پہنچ گئی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 16.1 فیصد زیادہ ہے۔ ملک کی توانائی کے مجموعے میں شمسی توانائی نے سب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی نصب شدہ صلاحیت 35.4 فیصد بڑھ کر 1.2 ارب کلو واٹ ہو گئی۔
ہوا سے بجلی پیدا کرنے والی توانائی نے بھی مستحکم توسیع جاری رکھی اور اس کی نصب شدہ صلاحیت 64 کروڑ کلو واٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 22.9 فیصد زیادہ ہے۔
این ای اے کے اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ بجلی پیدا کرنے والے آلات (6 ہزار کلوواٹ اور اس سے زیادہ کے بجلی گھر) کا مجموعی اوسط استعمال 2025 میں 3 ہزار 119 گھنٹے رہا جو 2024 کے مقابلے میں 312 گھنٹے کم ہے۔
چین نے دنیا کا سب سے بڑا قابل تجدید توانائی کا نظام قائم کیا ہے اور ملک بھر میں ماحول دوست توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔



  تازہ ترین   
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی، جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی
امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق
سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر
غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین
شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر