تعلیم کے نام پر نوجوانوں کا استحصال، دہشت گرد تنظیموں کی مکروہ سازشیں بے نقاب

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے نوجوان ذہنوں کو ہتھیار بنا کر شرپسندی کی مکروہ سازشیں بے نقاب ہوگئیں۔
دہشت گردوں کے اہل خانہ نے نوجوانوں کے استحصال کے لیے پہاڑی علاقوں میں موجود شرپسند عناصر کی آماجگاہوں کا انکشاف کر دیا، متاثرہ خاندانوں کے بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ نوجوان تعلیم کی آڑ میں دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہے۔دہشتگرد غلام جان کے بھائی کا کہنا تھا کہ پڑھائی کے لیے کراچی جانے والا غلام جان اچانک پہاڑی علاقے میں جا پہنچا، دہشتگرد کے بھائی کے مطابق رابطہ ختم ہونے اور ناکام تلاش کے بعد بالآخر غلام جان کی شناخت ہلاک دہشت گرد سے ہوئی۔دہشت گرد آصف کے والد نے تسلیم کیا کہ ان کا بیٹا تعلیم چھوڑ کر دہشت گرد تنظیموں کا حصہ بن گیا تھا، بے پناہ فریاد کے باوجود بیٹے نے گھر والوں کی بات نہ مان کر رابطہ ترک کر دیا۔آصف کے والد کے مطابق بیٹے نے والد کو بھی شرپسندی کی راہ میں رکاوٹ بننے پر گولی مار دینے کی دھمکی دی۔ریاستی بیانیہ واضح ہے کہ دہشت گردوں کا انجام ہلاکت اور ان کے خانوادوں کے لیے محض شرمندگی اور پچھتاوے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر