خیبر پختونخوا پولیس کا مزید جدید اسلحہ خریدنے کا فیصلہ

پشاور(نیشنل ٹائمز) دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے خیبر پختونخوا پولیس نے مزید جدید اسلحہ خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
دستاویز کے مطابق 50 بیریٹا سنائپر رائفلز، 100 سنائپر رائفلز، 1250 جدید خودکار ہتھیار ’ٹی ڈبلیو ایس‘ خریدے جائیں گے، 430 تھرمل بائنیکیولرز کی خریداری بھی کی جائے گی۔خیبرپختونخوا پولیس کیلئے 73 سرویلنس ڈرون بھی خریدے جائیں گے جبکہ 330 تھرمل ٹی آئی کیمرے فراہم کئے جائیں گے، ڈرون خطرات سے نمٹنے کے لئے 14 مزید اینٹی ڈرون گنز خریدی جائیں گی۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 4 سرچنگ ڈرونز بھی خریدے جائیں گے جبکہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کیلئے 20 جدید بم ڈسپوزل سوٹس لئے جائیں گے، سرچ آپریشنز کیلئے 1 ہزار اسپارٹا کیمرے خریدے جائیں گے، 6 ہزار بلٹ پروف جیکٹس اور 6 ہزار بلٹ پروف ہیلمٹس خریدے جائیں گے۔دستاویز کے مطابق 39 پولیس گاڑیوں کی فرنٹ سکرین اور 5 ڈبل کیبن گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ ہوگی، 210 بی سیون لیول بکتر بند گاڑیاں اور 1200 آپریشنل بکتربند گاڑیاں لی جائیں گی جبکہ پولیس گاڑیوں کی سائیڈ آرمَرنگ اور باڈی فیبریکیشن کی بھی خریداری ہوگی۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر