غزہ میں قیامِ امن کیلئے اسرائیلی فورسز کو باہر نکالنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ غزہ میں قیامِ امن کیلئے اسرائیلی فورسز کو باہر نکالنا ہوگا۔
وفاقی دارالحکومت میں اسلامی جمعیت طلبا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل لیڈرشپ سمٹ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام غیر ملکی مہمانوں کوخوش آمدید کہتا ہوں، آپ امت مسلمہ کا مستقبل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ آپ کا تعلق جنریشن زی سے ہے جس نے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کیا، پوری دنیا ایک بحران کا شکار ہے، دنیا بھر کو لوگ دیکھ رہے ہیں کہ انہیں انصاف کیسے ملے گا، پوری دنیا میں چند فیصد لوگوں نے پوری دنیا کی آبادی کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ دن پہلے ہمارے اجتماع عام میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے نمائندوں نے شرکت کی، اقوام متحدہ صرف بڑی طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے، دنیا کے معاملات چند طاقتوں کے مفادات کے لیے چل رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں امن کی بحالی کےلیےاسرائیلی فورسز کو باہرنکالنا ہوگا، فلسطین میں ظلم ہو رہا ہے، پوری دُنیا کو حماس کی سپورٹ کرنی چاہیے، یہودیوں نے فلسطینیوں کی زمین پر قبضے کیے ہوئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ حماس کی سپورٹ جائز ہے ، پاکستان اور دیگر ممالک سے اپیل ہے کہ انٹرنیشنل فورس کا حصہ نہ بنیں، فلسطین کا مسئلہ خود اُنہی طاقتوں نے پیدا کیا ہوا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کو کھنڈر بنا دیا، اسرائیل بار بار عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، غزہ میں امن کی بحالی کے لیے اسرائیلی فورسز کو باہر نکالنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر