9 ایڈیشنل ججز کی ایک سالہ مدت مکمل ہونے سے قبل ہی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور ہائی کورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز کی ایک سال کی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی جنوری کے دوسرے ہفتے میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا
ہائیکورٹ کے 9 ججز کی کارکردگی کی رپورٹس جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دی گئیں، لاہور ہائی کورٹ کے نو ایڈیشنل ججز نے 10 فروری 2025 کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا، ایڈیشنل ججز کو ایک سال کی مدت 10 فروری 2026 کو مکمل ہونی ہے لیکن نو ایڈیشنل ججز کو مدت مکمل ہونے سے قبل ہی مستقل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جنوری کے دوسرے ہفتے میں طلب کیا جائے گا، 9 ایڈیشنل ججز میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر ڈوگر، جسٹس احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک اویس خالد اورجسٹس چودھری سلطان محمود شامل ہیں۔جوڈیشل کمیشن کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھ کر 9 ایڈیشنل ججز کی جانب سے کئے گئے فیصلوں سے متعلق رپورٹس طلب کی گئی تھیں جس پر ہائی کورٹ نے 9 ججز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹس جوڈیشل کمیشن کو ارسال کر دی۔رپورٹس کے مطابق جسٹس حسن نواز مخدوم نے 10 ماہ میں 7 ایسے فیصلے جاری کئے جنہیں عدالتی نظیر کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان نے 17 ، جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے 11، جسٹس جسٹس احسن رضا کاظمی نے 19، جسٹس جاوید اقبال وینس نے 22، جسٹس جواد ظفر نے 17، جسٹس خالد اسحاق نے 18، جسٹس ملک اویس خالد نے 15 اور جسٹس سلطان محمود نے 12 ایسے فیصلے جاری کئے جنہیں عدالتی نظیر کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور اس حوالے سے ان فیصلوں کو قانونی زبان میں reported judgement کہا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر