کراچی اور بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ

کراچی(نیشنل ٹائمز) کراچی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے باعث شہری خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔
کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ، لیاری، صدر، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس اور ڈی ایچ اے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے ساتھ سائٹ ایریا، ٹیپو سلطان روڈ، پہلوان گوٹھ اور بحریہ ٹاؤن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 12 بجکر 51 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے کے بعد لیاری نیا آباد کی عمارت کے رہائشی خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے، جس پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ عمارت کو زلزلے کے جھٹکوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ادھر بلوچستان کے علاقے وندر، حب، گڈانی اور سومیانی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز کراچی سے87 کلو میٹر دور سومیانی میں تھا۔اس سے چند گھنٹے پہلے سبی اور گردونواح میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سبی کے جنوب مغرب میں 53 کلو میٹر دور تھا، زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر