سندھ: حلقہ پی ایس 9 شکارپور میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ، سخت سکیورٹی انتظامات

شکار پور(نیشنل ٹائمز) سندھ کے حلقہ پی ایس 9 شکارپور میں ضمنی انتخاب کا دنگل سج گیا، اس موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔پيپلزپارٹی کے آغا شہباز خان درانی اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مولانا رشد اللہ شاہ سمیت 8 امیدوار میدان میں ہیں، یہ نشست پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ حلقہ پی ایس 9 شکارپور میں 2 لاکھ 77 ہزار 792 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے جن میں ایک لاکھ 48 ہزار 310 مرد جبکہ ایک لاکھ 29 ہزار 482 خواتین ووٹرز شامل ہیں، حلقے میں ٹوٹل 178 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 49 مرد، 49 خواتین اور 80 مشترکہ پولنگ سٹیشنز شامل ہیں، 54 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس اور 84 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کے آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر