کراچی(نیشنل ٹائمز) سندھ حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات کا اعلان کر دیا۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت زرعی شعبے سے متعلق اجلاس ہوا، زرعی ترقی، کریڈٹ سکیمز اور ہاریوں کی معاونت پر غور کیاگیا، مراد علی شاہ نے کہا آبادگار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ہر ممکن سہولت دیں گے۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق پر مبنی زراعت کو فروغ دیا جائے، وزیر اعلیٰ سندھ نے نئی اور سمارٹ کراپنگ پیٹرن اختیار کرنے کی تاکید کی، زرعی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی سے زرعی پیداوار بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
سندھ حکومت کا زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات کا اعلان



