نومئی واقعہ کو نہیں بھول سکتے، چاہتے ہیں سیاستدان اپنی غلطیاں تسلیم کریں: شرجیل میمن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن ہم نومئی واقعہ کو نہیں بھول سکتے، چاہتے ہیں سیاستدان اپنی غلطیاں تسلیم کریں۔
شرجیل انعام میمن سندھ ہاؤس اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا آغاز مولا علی کے قول سے کروں گا ،اُنہوں نے فرمایا جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو۔اُن کا کہنا تھا کہ جس شخص کو دھاندلی کے ذریعے 2018 میں اقتدار میں لایا گیا ، اُس شخص نے 2018 میں مینڈیٹ چوری کیا،2018 میں پی ٹی آئی کو دھاندلی کر کے حکومت دی گئی ، جیسے اِن کو حکومت ملی وہ ساڑھے تین سال کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا ۔وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ آج بھی ان کی جماعت کی تقریریں میں صرف شوکت خانم اور یونیورسٹی کی باتیں ہیں ،ساڑھے تین سال میں کوئی بھی بڑا پروجیکٹ گنوا نہیں سکتے ،ان کا دور سیاہ دور کے طور پر جانا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بات کرتا ہے۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آج بانی کو ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے،یہ اپنے دور میں کہتے رہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مثالی تعلقات ہیں،اِن کے پاس کوئی بھی مینڈیٹ نہیں تھا ،اسمبلی میں بل پاس کرنے کا طریقہ کار سب کے سامنے تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ جب اقتدار میں تھے اس وقت جمہوری سوچ کیوں نہیں آئی،کیا سینیٹ چیئرمین کا الیکشن سینٹ کی سیٹیں اقتدار سب جائزہ تھا ؟جب عدم اعتماد پیش ہوئی تو کہا کہ آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹینشن دینے کے لیے تیار ہوں ، ہم لوگ کی اتنی شارٹ ٹرم میموری کیوں ہیں ؟وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ ساڑھے تین سال پہلے کی باتیں بھول گئے، جب فوج نے سیاست میں مداخلت نہ کی، کہا نیوٹرل ہیں اُنہوں نے کہا نیوٹرل تو جانور ہے،اُن کے دور میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہوئی،اپ کو کوئٹہ کے ورثا پکارتے رہے آپ نہیں گئے۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھ اکہ سیاسی مخالفین کو بیان بازی پر گرفتار کیا گیا اورمیڈیا ٹرائل کروایا گیا ،سیاسی لوگوں کو منشیات کیس میں گرفتار کروایا گیا، کیا آپ کے دور میں پی پی لیڈرشپ آصف زرداری کو گرفتار نہیں کروایا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ عید کی رات کو فریال تالپور کو جیل بھیجوایا گیا،آپ کا دور بدترین آمریت کا دور تھا،امریکہ میں بیٹھ کر کہا جیل سے واپس لیں گے،آپ دنیا کے کون سے ملک کے ساتھ بیٹھ کر اپنے وطن کے خلاف سازشیں نہیں کر رہے۔وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا تھا اسرائیل نے جس نے ہیومن رائٹس کی سنگین خلاف ورزی کی ، بانی کی گرفتاری پر اسرائیل کو درد ہوا ،آپ کے اہل خانہ بھارتی میڈیا پر بیٹھ کر انٹرویو دے رہے ہیں،آپ کے دفاع کے لیے بھارتی میڈیا کے دروازے کھل جاتے ہیں ۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم سیاست میں کسی کو غدار نہیں کہتے، ہم آپ سے اپیل کرتے کہ سوچ سمجھ کر سیاست کریں، نوجوانوں کو گالم گلوچ تبائی کی طرف نہ لے کر آئیں،آج آپ باتیں کر رہے ہیں آپ اسٹیبلشمنٹ کے لگائے گئے پودے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی چاہتے ہیں کہ چیزیں بات چیت سے حل ہوں ،بدقسمتی سے یہ لوگ سیاستدانوں سے بات چیت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں،ہم چاہتے ہیں سیاستدان اپنی غلطیاں تسلیم کریں،ہم نو مئی کے واقعے کو کہیں نہیں بھول سکتے۔وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ نے مزید کہا کہ آپ نے قائد اعظم کے گھر کو نہیں بھول سکتے،آپ سپر مین نہیں ہیں نہ ہی آپ نے کوئی ایسا کمال کیا۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر