خیبرپختونخوا میں گڈ گورننس کا فقدان، پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور(دنیا نیوز)خیبرپختونخوا میں گڈ گورننس کے فقدان کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں ایک اہم درخواست دائر کردی گئی، درخواست حماد ایڈووکیٹ کی وساطت سے جمع کرائی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں وسائل کی کمی نہیں لیکن اچھی حکمرانی کا شدید فقدان ہے، فنڈز کے بروقت اور درست استعمال نہ ہونے کے باعث صوبہ متعدد ترقیاتی منصوبوں سے محروم رہ گیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق صوبے کے عوام ٹرانسپورٹ، تعلیم، خوراک، صحت، رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ گڈ گورننس کے نہ ہونے سے معیشت اور معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کے طرز پر گڈ گورننس ماڈل اپنایا جائے، بہترین اصلاحات متعارف کروا کر عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں اور کاروبار کے فروغ و بے روزگاری کے خاتمے کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کی جائے۔علاوہ ازیں درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانے، گڈ گورننس بہتر بنانے اور کرپشن کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی ترتیب دی جائے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر