آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کرنیکا حکم

لاہور(دنیا نیوز)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، آئی جی نے لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت صوبہ بھر میں فوری طور پر سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے جائیں، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں سی ٹی ڈی، دیگر اداروں کے ہمراہ ہوں گے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سی ٹی ڈی، ایس ڈی پی اوز دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ تعلیمی اداروں میں موک ایکسر سائز بھی کروائیں، تعلیمی اداروں کے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے، سکیورٹی گارڈز، ایمرجنسی انخلا یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ سے باہر سے آئے ہوئے تمام افراد کی فوری پروفائلنگ، ڈیٹا چیک کروایا جائے، ٹی ایل پی سمیت تمام کالعدم تنظیموں کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے جاری رکھیں، دہشت گردوں، شر پسند عناصر کے تدارک کے لئے بھرپور ڈور ناکنگ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، کرائم کنٹرول، منشیات کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن پر پنجاب پولیس کی حوصلہ افزائی کوسراہتے ہیں، پنجاب پولیس کے اقدامات، آگاہی مہم کی وجہ سے ٹریفک لائسنسنگ میں حالیہ دنوں میں 930 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔آئی جی پنجاب نے صوبائی دارالحکومت کے کرائم میں 46 فیصد کمی پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کو شاباش دی، انہوں نے کہا کہ سی سی ڈی نے کرائم کنٹرول اور منشیات فروشی کے خاتمے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔آئی جی پنجاب نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، حادثات میں نمایاں کمی، لائسنسنگ میں ریکارڈ اضافے پر ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کو شاباش دی، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس میں آنے والے دنوں میں 3500 مزید پروموشنز ہوں گی۔ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ راؤ عبدالکریم، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد وسیم سیال، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب محمد علی نیکوکارا، اے آئی جی آپریشنز، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی اجلاس میں موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، تمام آر پی اوز، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، سی پی اوز، ڈی پی اوز، آر اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر