پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی شائستگی کے منافی ہے : خواجہ آصف

سیالکوٹ (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا رویہ سیاسی شائستگی کے منافی ہے۔
اپنے آبائی علاقے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت اور اس کے بیرونِ ملک عناصر نامناسب زبان استعمال کرتے ہوئے ملکی افواج و شہداء کی قربانیوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت اور عہدیداران نے جو رویہ اپنایا ہے وہ سیاسی شائستگی کے منافی ہے، پی ٹی آئی کے بعض رہنما اور عہدیدار سوشل میڈیا پر کھلے عام گالیاں دیتے ہیں۔وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت، خواہ وہ جیل سے باہر ہو، پارلیمنٹ میں ہو یا باہر، سب کا طرزِ گفتگو یکساں طور پر غیر شائستہ ہے۔ پی ٹی آئی کے وہ عناصر جو بیرونِ ملک بیٹھے ہیں، وہ بھی انتہائی سخت اور غیر ذمہ دارانہ زبان استعمال کرتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگرچہ وہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں، مگر عملی طور پر دونوں ایک ہی بیانیہ اور نامناسب زبان کو فروغ دیتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ افراد اور اداروں کے بارے میں اس قسم کی زبان استعمال کی جائے تو ردِعمل آنا ایک فطری بات ہے، یہ لوگ اقتدار میں بھی یہی حرکتیں کرتے رہے ہیں۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ اِن کا لیڈر دوسروں کی تضحیک کے لیے دوپٹہ پہن کر نقلیں اتارتا تھا،وہ محمود خان اچکزئی صاحب کی نقل اتارا کرتا تھا جو آج انہی کے ساتھ کھڑے ہیں، خواتین کے متعلق نامناسب زبان کا استعمال بھی انہی کی سابقہ سیاست کا حصہ رہا ہے۔خواجہ محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ اگر ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس رویے پر کوئی ردِعمل دیا ہے، تو وہ نہایت مناسب اور متوازن ہے، میں نے بے شمار شہیدوں کے جنازوں میں شرکت کی ہے، ان کے گھروں میں بھی گیا ہوں، وزیرِ اعظم کے ساتھ بھی لواحقین سے ملاقاتیں کی ہیں، لیکن مجھے کبھی پی ٹی آئی کا کوئی رہنما کسی شہید کے جنازے میں نظر نہیں آیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ایک صوبے میں ان کی حکومت ہے اور اسی صوبے میں سب سے زیادہ شہادتیں ہو رہی ہیں، مسلح افواج کے جوان خواہ وہ پنجابی ہوں، پشتون، بلوچ، سندھی، گلگت یا بلتستان سےسب وطنِ عزیز کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، مگر پی ٹی آئی کی قیادت ان قربانیوں کا اعتراف تک نہیں کرتی۔



  تازہ ترین   
آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونےکا امکان
ٹرانسپورٹرز کا آج لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
انڈونیشیا کے صدر کا دورہ پاکستان آج، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان
بھارتی وزیر خارجہ کا بیان اشتعال انگیز، ہندوتوا نظریے کی تحقیقات کریں: دفتر خارجہ
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع
ڈیرہ بگٹی: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد جہنم واصل
بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے 100 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے
نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر