ایشیائی ترقیاتی بینک نے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم بنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کی سہولیات پر خرچ کی جائے گی،رقم میں سے 12 کروڑ ڈالر کا رعایتی قرضہ ہوگا، مجموعی رقم میں 40 لاکھ ڈالر کی امداد شامل ہو گی۔اے ڈی بی کے مطابق رقم کے ذریعے پنجاب میں تعلیمی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا، رقم سے پنجاب میں صحت عامہ کی سہولیات اور مراکز کی بہتری ممکن ہو سکے گی۔اعلامیہ کے مطابق رقم کی ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی، چھوٹے کاشت کاروں کو جدید زرعی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔قبل ازیں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے، بینک سڑکوں اور پانی کے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 6 کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر دے گا۔ترجمان اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایم ایل ون کراچی تا روہڑی سیکشن کیلئے ریڈینیس فنانسنگ پر دستخط ہوئے ہیں، کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کیلئے پراجیکٹ ریڈینیس فنانسنگ پر دستخط ہوئے، بلوچستان واٹر ریسورسز ڈیولپمنٹ سیکٹر منصوبے کیلئے اضافی فنانسنگ پر دستخط کیے گئے۔ترجمان اقتصادی امور کے مطابق منصوبوں پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد کریم اور سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے دستخط کیے جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدوں پر دستخط کئے۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر