این سی سی آئی اے افسران پربھاری رشوت کا الزام، ڈی جی سینیٹ قائمہ کمیٹی میں طلب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)این سی سی آئی اے افسران پر غیر قانونی کال سینٹرز سے ماہانہ ڈیڑھ کروڑ رشوت کا الزام کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ڈی جی این سی سی آئی اے کو طلب کرلیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے موبائل ڈیٹا اور کال پیکجز میں اضافے پر بریفنگ، ڈی جی این سی سی آئی اے سے مبینہ کرپشن کے معاملے پر کارروائی کی رپورٹ اور وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام موبائل ڈیٹا اور کال پیکجز پر بریفنگ طلب کرلی۔ موبائل فون صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، ضلع لکی مروت میں موبائل سروس بندش پر سینیٹ کمیٹی نے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی۔آئی سی ٹی ہاؤس ہولڈ سروے ایپ کے ذریعے جمع ڈیٹا کی حفاظت پر وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا، ای۔ٹیگز وہیکل مانیٹرنگ سسٹم کا ڈیٹا کس کے پاس؟ سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے اور پی ٹی سی ایل کے آخری آڈٹ اور یوفون بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تفصیلات مانگ لیں۔دوسری جانب سینیٹ قائمہ کمیٹی نے وی پی این لائسنسنگ کے طریقہ کار پر چیئرمین پی ٹی اے کی بریفنگ طلب کرلی اور کمپنیوں کے لیے مستقبل میں وی پی این لائسنس لینے کا طریقہ کار واضح کرنے کی ہدایت کی ہے۔علاوہ ازیں مختلف علاقوں میں ناقص موبائل نیٹ ورک پر یو ایس ایف سی ای او سے پیش رفت رپورٹ طلب کی اور سینیٹرز کی جانب سے اٹھائے گئے موبائل سروس مسائل پر جامع بریفنگ دی جائے گی۔یاد رہے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس 9 دسمبر کو پارلیمنٹ لاجز میں ہوگا۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر