کراچی میں ایک اور بچی کھلے گٹر میں گر گئی، راہگیر نے بچا لیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)شہرِ قائد میں ایک اور بچی کھلے گٹر میں گر گئی تاہم راہ گیر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ننھی جان کو بچا لیا۔
منگھوپیر کے علاقے گرم چشمہ کے قریب نجی سکول کی پہلی جماعت کی طالبہ بغیر ڈھکن کے گٹر میں جاگری مگر جائے وقوعہ سے گزرنے والے راہ گیر نے فوری طور پر مدد کرتے ہوئے بچی کو گٹر سے باہر نکال لیا، بچی کی شناخت عنایہ امین کے نام سے ہوئی ہے جو چھٹی کے بعد گھر جا رہی تھی۔اطلاعات کے مطابق بچی کے گرنے کے فوراً بعد شہری کی بہادری نے ممکنہ سانحہ ٹال دیا، اہلِ علاقہ نے اس واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلے مین ہولز بچوں کی جانوں کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل گلشن اقبال کے نیپا چورنگی کے قریب 3 سالہ ابراہیم کھلے گٹر میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا، بچے کے لاپتا ہونے کے بعد اہلخانہ اور اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش شروع کی تاہم تقریباً 14 گھنٹے بعد بچے کی لاش جائے حادثہ سے ایک کلومیٹر دور نالے سے ملی تھی، بچے کی والدہ کی دہائی پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس نے شہریوں اور حکام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔اس سانحے کے بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ابراہیم کے گھر جاکر واقعہ کی ذمہ داری قبول کی اور اہلخانہ سے معافی مانگی، اس واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے ایم سی نے سیکرٹری بلدیات کو ارسال کی تھی، جس میں بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیرات کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر