فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری تاریخی فیصلہ ہے: صادق سنجرانی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد دی۔
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری تاریخی فیصلہ ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ تینوں مسلح افواج کے مابین ہم آہنگی اور رابطے مزید مضبوط کرے گا۔صادق سنجرانی نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقرری سے شدید مایوسی کا شکار ہوئیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقرری سے ملکی دفاع اور قومی سلامتی مزید مضبوط ہوئی ہے، سی ڈی ایف کی تقرری ملک میں استحکام کے ایک نئے دور کی بنیاد ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص نے پاکستان کا عالمی تشخص مزید نمایاں کیا۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر