پاک بھارت جنگ بندی دوطرفہ تھی، اس میں ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں، بھارتی سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پیر کو بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت فائربندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی میں کوئی کردار نہیں تھا۔بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی، ٹرمپ خود ہی اسٹیج پر آنا چاہتے تھے اور وہ آگئے۔بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع روایتی جنگ کے دائرے میں رہا، اسلام آباد سے کسی ایٹمی دھمکی یا اشارے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔بھارتی میڈیا کےمطابق پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے باربارپوچھا گیا کہ پاکستان سے جنگ میں کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے لیکن وکرم مسری نے قومی سلامتی کا بہانہ بنا کر جواب دینے سے انکار کر دیا۔اس سے قبل پیر کو پاکستان نے شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارتی میڈیا کے دعوے مسترد کیے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شاہین میزائل سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ بےبنیاد اور من گھڑت ہے۔ بھارتی فوج نے دعویٰ غلط ثابت ہونے پر ویڈیو کو ہٹادیا تاہم اس کے باوجود بھارتی میڈیا نےجھوٹا بیانیہ پھیلایا، بھارتی فوج نے ویڈیو سےمتعلق وضاحت یا تردید جاری نہیں کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی میڈیا کی یہ مہم بھارت کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانےکی کوشش ہے۔ بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا جنگ بندی پرغلط بیانی اور ایٹمی بلیک میلنگ کے بیانیے سے جڑا ہے۔ترجمان کے مطابق 12مئی کی آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں پاکستان کی جانب سے استعمال کیےگئے ہتھیاروں کی تفصیل موجود ہے۔ پاکستان نے فتح ایف ون، ایف ٹو میزائل، جدید ڈرونز اور طویل فاصلےکی توپوں کا استعمال کیا۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر