اگر ہمیں ریونیو بڑھانا ہے تو صنعتوں کو فعال کرنا پڑے گا: ہارون اختر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر نے کہا کہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا سورس آف ریونیو انڈسٹری ہے، اگر ہمیں ریونیو بڑھانا ہے تو صنعتوں کو فعال کرنا پڑے گا، جو انڈسٹریز خسارے میں ہیں ان کو پرائیویٹائز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے ریٹ بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں، انڈسٹریز کو چلانےکے لیے قرضے چاہیے ہوتے ہیں،اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کےمطابق اس میں کمی آئی ہے جب کہ ملک میں کاسٹ آف ڈیوئنگ بزنس بڑھ گئی ہے۔ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ ملک میں صنعت کا شعبہ سکڑ رہا ہے، ملک کی ایکسپورٹ بڑھانے اور امپورٹس کم کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جب کہ پاکستانی بینکاری نظام کا بڑا حصہ حکومت چلانے پر جارہا ہے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے مگر بجلی کے ٹیرف انتہائی پیچیدہ معاملہ ہے، سولرکا استعمال بڑھنے سے نیشنل گرڈ سے بجلی کی کھپت کم ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیرف وار کافی حد تک ختم ہوچکی ہے، میرے خیال میں امریکا پاکستان کے ساتھ فری ٹریڈ پالیسی کے لیے تیار ہے۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر