بھارتی پروپیگنڈےکے جواب میں عالمی سفارتی مہم کیلئے بلاول کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کو فون کیا اور انہیں بھارتی پروپیگنڈےکا توڑ کرنےکا اہم ٹاسک دے دیا۔وزیراعظم نے حالیہ تنازع کے پیش نظر اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دیا ہے، جس کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ بلاول وفد کے ہمراہ یورپ جائیں گے اور عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کریں گے۔وفد میں ڈاکٹر مصدق ملک، خرم دستگیر، شیری رحمان، حناربانی کھر، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی بھی شامل ہیں۔وزیراعظم آفس کے مطابق بلاول بھٹوکی قیادت میں وفد لندن، واشنگٹن، پیرس اور برسلز جائےگا۔ وفد خطے میں بھارت کے پروپیگنڈے اور خطےکےامن کو تباہ کرنےکی کوششوں کو بے نقاب کرےگا۔ وفد پاکستان کی خطے میں امن قائم رکھنے کے لیےکوششوں کو اجاگر کرےگا۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر