بھارت نے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائے، برطانوی وزیر خارجہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)انہوں نے کہا کہ توقع بھی نہیں کہ بھارت اپنی قومی سلامتی کا معاملہ برطانیہ سے شیئر کرے گا۔ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ پہلگام میں دہشت گرد حملہ خوفناک تھا، برطانیہ ہر قسم کی دہشت کردی کی مذمت کرتا ہے، ہمیں متاثرین سے ہمدردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انتہا پسندی کو فروغ نہ ملے۔برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کی قیادت نے جنگ بندی کے حوالے سے متاثر کن کردار ادا کیا، جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے انٹرنیشنل پارٹنرز کے ساتھ مل کام کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 4 سالوں میں پاکستان آنے والا پہلا برطانوی وزیرخارجہ ہوں، پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات، ثقافت اور تجارت کے فروغ پر بات کروں گا۔ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کا براہ راست اثر برطانیہ میں آباد دونوں ممالک کے افراد پر پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برٹش پاکستانی کمیونٹی کے اس قدر تحفظات تھے کہ پاکستان ہائی کمیشن کو 2 ہزار سے زائد کالز موصول ہوئی تھیں۔ڈیوڈ لیمی نے اپنے دورے میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کو پاکستان کے پہلے دورے پر خوش آمدید کہا۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں جنوبی ایشیا کی صورتحال اور جنگ بندی کے بعد کی پیشرفت پرگفتگو ہوئی جس میں اسحاق ڈار نے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی کارروائیاں پاکستان کی خودمختاری اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کےآرٹیکل 51 کےتحت اپنا دفاع کیا۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے برطانیہ کی جانب سے کشیدگی کم کرنے میں تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا۔دونوں جانب سے پاک برطانیہ تعلقات، تجارت اور ترقیاتی شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ اسحاق ڈار نے تعلیم، صحت اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں برطانوی تعاون کو سراہا۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر