اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا پر اسرائیلی گوج کی جانب سے امدادی تنظیم کی گاڑی پر ڈروان حملہ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈرون حملے میں 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔دوسری جانب اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات شروع کرنے کا حماس کا مطالبہ مسترد کردیا ہے، معاہدے کے تحت دوسرے مرحلے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مستقبل جنگ بندی طے پانی تھی۔
اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑی پر حملہ، 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید



