جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنائے جانے کے مقام پر ریلوے ٹریک کلیئر قرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)متاثرہ ریلوے ٹریک اور علاقے میں میڈیا کے نمائندوں کو رسائی دے دی گئی۔ ریلوے حکام نے بتایاکہ ریلوے کے انجنیئرنگ سمیت تیکنیکی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ٹریک کی مرمت کا کام کل سے شروع کردیا جائے گا۔ریلوے حکام کے مطابق حملے میں جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 5 بوگیوں کو نقصان پہنچا، مشکاف میں ریلوے ٹریک کا 382 فٹ حصے کو نقصان پہنچا۔ریلوے حکام نے بتایاکہ ریلوے ٹریک کی مرمت میں 8 سے 10 گھنٹے درکار ہونگے، کوشش ہے کہ ٹریک کی جلد مرمت کرکے ٹرین سروس بحال کی جائے۔دوسری جانب کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس آج چوتھے روز بھی معطل ہے۔ یاد رہے کہ 3 روز بولان میں قبل پیروکنری کے قریب جعفرایکسپریس کو دہشتگرد حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، اس حملے میں پاک فوج نے 36 گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا تھا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے آپریشن میں مجموعی طور پر 33 دہشتگرد ہلاک اور 26 مسافر شہید ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر