اپنے دام میں خود ہی آگئے، وقت نے ایسا پلٹا کھایا، آج میرے پاس اڈیالا میں بند ہے: مریم کی عمران پر تنقید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) لاہو رمیں آسان کاروبار پروگرام کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ اسکیم بعد میں لانچ ہوتی ہے، ہم گراؤنڈ پر پہلے لاتے ہیں، کچھ لوگوں کو تین کروڑ، کچھ کو 50 لاکھ قرضہ ملا ہے، ایک مہینے کے اندر ہم پہلے قرضے دینے جارہے ہیں، دس لاکھ سے 3 کروڑ روپے قرض کی اسکیم ہے، قرض پر کوئی سود نہیں لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قرض کیلئے کوئی سفارش نہیں، میرٹ پر قرضے مل رہے ہیں، 100 فیصد میرٹ پر یہ قرضے دیے جارہےہیں، قرضے عوام کو مل رہے ہیں اور خوشی مجھے ہو رہی ہے، ہم نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بلا سود قرض فراہم کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ نوکریاں پیدا کرنا آسان کام نہیں، ایک سال میں پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے، لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہورہاہے، جب حکومت میں آئے مہنگائی 38 فیصد تھی جو اب 4 فیصد پرہے، ہر روز میری کوشش ہوتی ہے کہ آٹا مہنگا نہ ہو، پنجاب میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں آٹا سستا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ ایک لاکھ 85 ہزار درخواستیں 10 لاکھ قرض کے لیے آئی ہیں، 71 ہزار درخواستیں تین کروڑ روپے قرض کے لیے آئی ہیں، جنھیں قرض دیا جارہا ہے، ان کی تعداد روز معلوم کروں گی، جتنا کاروبار بڑھے گا لوگوں کو ملازمتیں ملیں گی، اپوزیشن کچھ بھی کہتی رہے، پاکستان ٹیک آف پوزیشن میں آچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ جلاؤ گھیراؤ اور انتشار سے تنگ آچکے ہیں، لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ان کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، 38 فیصد پر مہنگائی لے جانے کے لیے نالائقی کے انبار لگے، یہ حکومت میں تھے تو ملک سے سرمایہ کاری چلی گئی، پنجاب میں 700 سڑکیں بنا رہے ہیں، کبھی کوئی کہتا تھا کہ سڑکیں بنانے سے قوم ترقی نہیں کرتی، سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں کرتی تو کیا جلاؤ گھیراؤ سے کرتی ہے، نوجوانوں کو سمجھ آگئی ہے کہ کس نے مستقبل تباہ کیا، ے پی کے میں جو لوگ گھیراؤ جلاؤ کے لیے نکلے وہ سرکاری ملازم تھے۔ان کا کہنا تھاکہ اس ماہ کے آخر تک 20 ہزار لوگوں کو گھر بنانے کے لیے قرض مل جائے گا، رمضان المبارک میں جن کےپاس پلاٹ نہیں انہیں پلاٹ دینے کی اسکیم لارہےہیں، رمضان المبارک میں 35 ہزار افراد کو 10 ہزار روپے ملیں گے، ہمارے ساتھی وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم آپ کی اسکیم کاپی کررہے ہیں، میں نے کہا اسکیم کاپی نہ کریں جو بھی تفصیلات ہوں گی میں فراہم کروں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کی اور کہا کہ باتیں کرنا، الزام لگانا، پگڑی اچھالنا بہت آسان ہوتا ہے، وہ اپنے مکافات عمل کے دام میں خود ہی آگئے، وقت نے کیسا پلٹا کھایا ، آج وہ اڈیالا میں میرے پاس بند ہے، میں نے کبھی ان کا اے سی بند کرنے، کھانوں پر اعتراض نہيں کیا، ملک جلاؤ گھیراؤ اور بدتمیزی کا متحمل نہیں ہوسکتا، اگر اب ملک نے ترقی نہ کی تو بہت سے نوجوان امید چھوڑ دیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ مخالفین کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، مخالفین کی سیاست ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے تک آگئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر