کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑچکے، 10 اور لڑنا پڑیں تو لڑیں گے: آرمی چیف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) مظفر آباد میں کشمیری عمائدین اور ویٹرنز سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیر کا فیصلہ کسی غاصب فوج کو نہیں کشمیر کے عوام کو کرنا ہے،کشمیر اور پاکستان کا رشتہ لازم و ملزوم ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کشمیر بنےگا پاکستان، کشمیر کل بھی اور آج بھی پاکستان کا حصہ تھا اور رہےگا، آزادی کی شمع کشمیریوں کی ایک پیڑھی دوسری پیڑھی کے سپرد کرتی چلی آ رہی ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے کشمیر کی سر زمین کو قدرتی حسن اور وسائل سے نوازا ہے، آج،کل یا تھوڑے عرصےتک تو مقبوضہ کشمیرمیں زیادتی کرسکتے ہو مگر ہمیشہ نہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، دس اور لڑنی پڑیں تو ان شاء اللّٰہ لڑیں گے، اگر ہم متحد اور مضبوط رہیں تو ہم ہر مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مظفر آباد میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والے جبر کے خلاف پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہےگا،کشمیر ایک دن کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ ہوگا ، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر