پاکستان نے اسپانسرڈ افغان باشندوں کی آبادکاری کیلئے متعلقہ ممالک کو مراسلہ لکھ دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان نے غیرقانونی مقیم غیرملکی باشندوں کو واپس بھیجنا شروع کردیا۔ذرائع نے بتایاکہ افغان شہریوں سمیت تمام غیرقانونی مقیم باشندوں کو واپس بھیجا جارہا ہے اور اسلام آباد میں781 غیرقانونی افغان شہریوں کوبراستہ طورخم افغانستان بھیجا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کو ان کے ملک غیرقانونی فارنر ریپیٹریشن پلان کے تحت بھیجا جارہا ہے تاہم افغان پناہ گزین جنہیں کسی اسپانسرڈ ممالک میں سیٹل ہونا تھا انہیں ابھی بےدخل نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے ذریعے اسپانسرڈ ملکوں کو افغان باشندوں کی آبادکاری کیلئے مراسلہ لکھ دیا گیا ہے، اگراسپانسرڈ ملکوں نے عبوری طورپرپاکستان میں مقیم افغان باشندوں کو نہ بلایا توبےدخل کردیا جائےگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر