ہرچیز کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھنا بانی پی ٹی آئی کی بڑی خامی ہے، مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھنا بانی پی ٹی آئی کی بڑی خامی ہے ، ہماری اسٹیبلشمنٹ کی یہ تاریخ رہی ہے کہ وہ سیاست میں شامل رہی ہے ۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ کے موڈ سوئنگس ہوتے ہیں اس کی مثال 2018 اور2024ء کے انتخابات ہیں ۔مصطفی نواز کھوکھر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی یہ ایک خامی ہے کہ وہ ہر چیز کے لئے اسٹیبلشمنٹ کی جانب دیکھتے ہیں ، ان کا کندھا اور بے ساکھی استعمال کر کے حکومت میں آتے ہیں اور پھر وہ اتنے سمجھوتے کر لیتے ہیں کہ درست انداز میں کام نہیں کر سکتے ، بانی پی ٹی آئی سیاسی رہنمائوں نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب دیکھتے ہیں۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی یہ ایک خامی ہے کہ وہ ہر چیز کے لئے اسٹیبلشمنٹ کی جانب دیکھتے ہیں ، ان کا کندھا اور بے ساکھی استعمال کر کے حکومت میں آتے ہیں اور پھر وہ اتنے سمجھوتے کر لیتے ہیں کہ درست انداز میں کام نہیں کر سکتے،بانی پی ٹی آئی سیاسی رہنمائوں نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب دیکھتے ہیں اور ہماری اسٹیبلشمنٹ کی یہ تاریخ رہی ہے کہ وہ سیاست میں شامل رہی ہے ۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ کے موڈ سوئنگس ہوتے ہیں اس کی مثال 2018 اور 2024ء کے انتخابات ہیں جس میں نیشنل انٹرسٹ میں تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاست میں آ نا چاہیے لیکن اب نیشنل انٹرسٹ میں یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاست میں نہیں آنے دینا۔ مصطفی نواز کھوکھر نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کے حوالے سے کہا کہ ہماری سیاسی جماعت ایک ڈیڑھ ماہ میں سامنے آجائے گی ، پارٹی کی تنظیم نو پر کام جاری ہے تمام رہنمائو ں سے بار چیت جاری ہے،جلد پارٹی کا نام بھی بتائیں گے ۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر