کابینہ سے 8 آئی پی پیز کیساتھ سیٹلمنٹ معاہدے منظور، قومی خزانے کو 238 ارب فائدہ ہوگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 8 آئی پی پیز کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ان آئی پی پیز سے بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا سے رابطہ کرے گی اور آئی پی پیز سے معاہدوں کے بعد عام صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی۔وفاقی کابینہ نے بتایاکہ آئی پی پیز معاہدوں سے قومی خزانے کو 238 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 8 آئی پی پیز میں میں جے ڈی ڈبلیو یونٹ ون، یونٹ ٹو، آر وائے کے ملز، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، المعیز انڈسٹریز، تھل انڈسٹریز اور چنار انڈسٹری شامل ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومت عام آدمی کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، ہمارے ہر فیصلے اور اقدام میں قومی مفاد مقدم رہنا چاہیے، ملک میں نجی شعبے اور صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر