پی آئی اے کیلئے 10 ارب سے زائد کی بولی دینے کو تیار ہیں، پختونخوا حکومت نے خط لکھ دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خیبرپختونخوا انویسٹمنٹ بورڈ نے وفاقی وزیر نجکاری کو خط لکھ دیا اور پی آئی اے کی نجکاری کی بولی میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ خط کے متن کے مطابق پی آئی اے قومی ائیرلائن ہے اور اس کے اثاثے قوم کیلئے اہمیت رکھتے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی اہمیت کے پیش نظر وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایت پر خط لکھا جارہا ہے اور خیبرپحتونخوا حکومت بلیو ورلڈ کنسورشیم کی 10 ارب کی بولی سے زیادہ کی بولی دینے کیلئے تیار ہے۔خط کے متن کے مطابق امید ہے کہ ہمیں جلد موقع دیاجائے گا تاکہ اپنی تجاویز کیساتھ آپ کی ٹیم سے مل سکیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اےکی خریداری کے لیے واحد بولی دہندہ کمپنی نے رقم میں اضافے سے انکار کردیا تھا۔نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی کم از کم قیمت 85 ارب 3 کروڑ روپے رکھی تھی جب کہ بولی دینے والی واحد کمپنی نے 50 فیصد حصص خریدنے کے لیے 10 ارب روپے کی بولی لگائی۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر