ویڈیو: گنڈا پور کا ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار ریسکیو اہلکاروں کی رہائی پر پھولوں سے استقبال، پروموشن کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے ڈی چوک احتجاج کے دوران پکڑے گئے 42 ریسکیو اہلکاروں کو رہائی کے بعد ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی بلایا۔رہائی پانے والے ریسکیو اہلکاروں میں فائر فائٹرز، ڈرائیورز، میڈیکل ٹیکنشنز اور دیگر عملہ شامل ہے۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور ایم این اے فیصل امین گنڈا پور نے ریسکیو اہلکاروں کا استقبال کیا اور ان پر گل پاشی کی جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔ڈی جی ریسکیو 1122 محمد ایاز خان نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے رہا ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کی ون اسٹیپ پروموشن کا اعلان کیا ہے اور اہلکاروں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔محمد ایاز نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مشکور ہیں کہ ریسکیو اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی، وزیراعلی نے ریسکیو اہلکاروں کے الاؤنسز بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ان کا کہنا تھا وزیراعلیٰ کے پی نے ریٹائرمنٹ کی عمر50 سے 60 سال کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ڈی جی ریسکیو محمد ایاز کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیم کے 6 اہلکار اب بھی قید ہیں۔یاد رہے کہ ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے 86 افراد کو گزشتہ روز اٹک جیل سے رہا کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر