سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سندھ ہائی کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کے تحریری حکم نامے میں کہا کہ دو درخواستوں کے ذریعے 26 ویں آئینی ترمیم کے کچھ آرٹیکلز کو چیلنج کیا گیا، عدالت سمجھتی ہے کہ آئینی ترمیم سے متعلق سوالات آئینی عدالت بینچز کے سامنے لائے جائیں اور یہ اُسی وقت ممکن ہے جب صوبائی اسمبلی آئینی بینچز کے قیام کے لیے قرارداد منظور کرلے، قرارداد اور آئینی بینچز کی عدم موجودگی میں عدالت اپنا دائرہ اختیار استعمال کررہی ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کے مطابق انصاف کی فراہمی سے متعلق آرٹیکل کے اسٹرکچر کو متاثر کیا گیا ہے، ترمیم کے ذریعے بظاہر وفاق اور صوبے اپنے مقاصد کے لیے بینچز تشکیل دیں گے، ایسا کرتے ہوئے عالمگیر اصولوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے مطابق پارلیمنٹ نے فیصلہ کن طاقت کے ذریعے عدلیہ کو فتح کرلیا ہے، تحریری حکم نامے کے مطابق درخواست گزار نے دلیل دی کہ سائل کو ججز کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں دیا جاسکتا، درخواست گزار کے مطابق ایسا کرنے سے مستقبل کے بینچز کو دھمکا کر ماتحت بنایا جاسکتا ہے، تاہم یہ وضاحت بھی موجود ہے کہ آئین کے تحت بنیادی حقوق کی فراہمی کو محدود نہیں کیا جاسکتا۔تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار کے دلائل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے کیس میں آئینی حدود میں رہتے ہوئے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مکینزم موجود ہے، درخواست گزار کے اٹھائے گئے نکات غور طلب ہیں، عدالت نے فریقین سمیت اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر