190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: 33 ویں پیشی پربھی تفتیشی افسرپر جرح مکمل نہ ہوسکی

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی رہائی کے بعد پہلی مرتبہ پیشی کیلئے پشاور سے اڈیالہ جیل پہنچیں۔

نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح کی تاہم ریفرنس کے آخری گواہ پر 33 ویں سماعت پر بھی جرح مکمل نہ ہوسکی۔

وکیل صفائی کی جانب سے غیر ضروری سوالات پوچھنے پر نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز نے عدالت میں اعتراض اٹھایا کہ وکیل صفائی ایسے سوالات پوچھ کر عدالت کا وقت ضائع کررہے ہیں۔

امجد پرویز نے عدالت کو بتایا اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے بھی غیر ضروری سوالات کو ناپسندیدہ عمل قرار دیا گیا ہے، کیس کا تفتیشی افسر رسمی گواہ ہوتا ہے چشم دید گواہ نہیں، گواہ سے پوچھا جارہا ہے ریفرنس کے دس والیم میں کتنے صفحات پر لفظ کانفیڈینشل لکھا گیا ہے یہ لفظ جتنے بھی صفحات پر لکھا گیا ہے وہ ریکارڈ کا حصہ ہے فیکٹ نہیں، غیرضروری سوالات کے علاوہ وکیل صفائی جو بھی سوال پوچھنا چاہتے ہیں پوچھ سکتے ہیں۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز کو درست قرار دیتے ہوئے بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کو غیر ضروری سوالات پوچھنے سے روک دیا۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت کی جانب سے نیب پراسیکیوٹر کے اعتراضات درست قرار دینے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کی استدعا کی جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا وکلاء صفائی کسی بھی فیصلے کو چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں لیکن وکلاء صفائی مرضی سے ٹرائل کو نہیں چلا سکتے۔

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر