اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور انکے شوہر کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی موومنٹ کے دوران سکیورٹی کے لیے لگائے گئے ٹریفک روٹ کی خلاف ورزی کرنے پر بنائے گئے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے ایمان مزاری اور عبدالہادی علی چٹھہ کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل قیصر امام عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ درخواست گزاروں کو مقدمے میں تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا ہے۔انہوں نے عدالتی ہدایت پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے دیا گیا ریمانڈ آرڈر پڑھ کر سنایا۔ عدالت نے ریمانڈ آرڈر معطل کرتے ہوئے پولیس کو نوٹس جاری کرکے کل تک جواب طلب کر لیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر