عمران خان نے سلمان اکرم اور فیصل چوہدری کے درمیان صلح کرا دی، فواد کیلئے سخت پیغام

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور اپنے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کے درمیان صلح کرا دی۔

ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فیصل چوہدری کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے رہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو بھی معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری ایڈووکیٹ اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان صلح کے وقت بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے۔

عمران خان نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بھی پیغام بھجوایا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے پیغام میں کہا کہ فواد چوہدری سے کہیں لیڈرشپ اور پارٹی کے خلاف بیان بازی سے باز رہیں۔

یاد رہے کہ تین روز قبل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کو طبی سہولیات کے حوالے سے ایک درخواست دائر کی تھی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے درخواست سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم پیر کے روز ایک نئی درخواست دائر کرے گی۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر