اسرائیل کو جواب دینے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کرینگے: ایران کا اعلان

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران نے اسرائیل کو حالیہ حملے کا جواب دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‘صیہونی حکومت کو یقینی اور مؤثر جواب دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کریں گے’۔ 

 اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ہمارے ردعمل کی نوعیت اسرائیلی حملے کی نوعیت پر منحصر ہے۔ 

واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ دنوں ایرانی فوجی مقامات پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 ایرانی فوجی جاں بحق ہوئے تھے۔ 

گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ صیہونی ایران کے حوالے سے غلط اندازہ لگا رہے ہیں اور وہ اب تک ایرانی عوام کی طاقت اور عزم کو نہیں سمجھ سکے، ہمیں انہیں یہ سمجھانے کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر