امید ہے ستمبر میں ہونے والے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا، محمد اورنگزیب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ امید ہے ستمبر میں ہونے والے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا،آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہواجس میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں وضاحت دی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں اکتوبر سے پہلے ڈیپازٹ پروٹیکشن ترمیمی بل منظور کیا جانا ضروری ہے۔ کمیٹی کی تجویز پر اس بل کو آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات مثبت سمت میں چل رہے ہیں گھبرانے والی کوئی بات نہیں ہے ۔

آئی ایم ایف کے اگلے ماہ ہونے والے اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائیگا اور اس کی منظوری دیدی جائیگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج تاخیر کا شکار ہوگیاتھا۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 30 اگست کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے شیڈول کے مطابق ہونے والے اجلاس میں ابھی تک پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا ۔
بورڈ 2 8سے 30 اگست ویتنام سمیت 3 ملکوں کی درخواستوں پرغور کرے گا۔عالمی مالیاتی فنڈکی جانب سے پاکستان کےلئے نئے قرض پروگرام کی منظوری اگلے ماہ تک موخرکردی گئی ہے۔جس کی وجہ دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر قرض بروقت رول اوور نہ ہونے کو تاخیر کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے اجلاس سے پہلے ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانیوں کی شرط لگا رکھی ہے۔ پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 5 ارب، چین کے 4 ارب اور متحدہ عرب امارات کے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ ہیں۔حکومت 3 ممالک کے 12 ارب ڈالرکے ڈیپازٹ رول اوورکرانے اور کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کیلئے کوشاں ہے جب کہ پاکستان کو رواں مالی سال کمرشل قرض سمیت مجموعی طور پر 26 ارب40 کروڑ ڈالرکی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر