حکومت کو پرامن دھرنے سے معاہدہ پر مجبور کیا، اب عوامی پریشر کم نہیں ہونے دیں گے، امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن

لاہور (نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نوازشریف نے سیاسی تجربے کے باوجود بیٹی کو ساتھ بٹھا کر لوکل سیاست کی، پورے پاکستان کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حق دو پاکستان کو تحریک کا آغاز یکم ستمبر سے ہو گا، 28 اگست کو بجلی کی قیمتوں، ٹیکسز، حکمرانوں کی مراعات کے خلاف ملک گیر ہڑتال ہو گی۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلوچستان میں لاپتا افراد کا مسئلہ حل کیا جائے، حکمران احتجاج روک سکتے ہیں، سوچ پر پابندی نہیں لگا سکتے۔ عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے تو ریاست کے خلاف نفرتیں بڑھیں گی، صوبہ کی گیس، معدنیات پر بلوچستان کے عوام کا ترجیحی حق ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ نواز شریف نے 30سالہ سیاست کے تجربہ کے باوجود بیٹی کو ساتھ بٹھا کر لوکل پولیٹکس کی، بجلی کی اصل لاگت کے مطابق قیمت کا تعین کر کے پورے پاکستان کو ریلیف دیا جائے، حکومت کو پرامن دھرنا کے بعد معاہدہ پر مجبور کیا، کسی صورت عوامی پریشر کم نہیں ہونے دیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ 2 ماہ کے لئے بجلی کے بلوں سے ستائے عوام کو 45ارب روپے کا ریلیف دیاہے۔ خوشی ہے کم ازکم 2ماہ تو عوام سکون اورخوشی سے رہیں گے۔ 2 ماہ کے ریلیف کے بعد بہت بڑا سولر پروگرام لا رہے ہیں جو ہمیشہ کے لئے بھاری بلوں سے نجات دے گا۔ کسی نے بجلی میں دئیے گئے ریلیف کو بے و قوفی کہاہے، مجھے ہنسی آئی کہ کرپشن پر، گاڑیوں پر، جہازوں پر، پروٹوکول پر پیسے لگانا بے و قوفی نہیں لیکن عوام کو ریلیف دینا ان کی نظر میں بے و قوفی ہے۔
ان حالات میں عوام کو 2ماہ کا ریلیف بھی ملے، تو بھی میں خوش ہوں کیونکہ ہم تو ریلیف دینے آئے ہیں۔ دفتر میں بیٹھ کر کبھی حالات کا پتہ نہیں چلتا، اس لئے مختلف جگہوں کے دورے کرتی ہوں،اداروں اور ہسپتالوں میں جاتی ہوں۔ دفتر میں تو بس رپورٹس پیش کی جاتی ہے جس میں سب اچھا بتایا جاتاہے، سڑک پر اور فیلڈ میں جاکر اصل حقیقت اشکار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی کام کرتا ہو اسے میڈیا پر آکر بتانے کی ضرورت نہیں پڑتی، وہ سب کو نظرآرہا ہوتاہے۔
وفاقی حکومت نے پاکستان بھر 200تک یونٹ کے صارفین کو ریلیف دیاہے۔ میں پاکستانی پہلے ہوں اور پنجابی بعد میں، ہمیں پنجاب کے لئے ریلیف تحفے میں نہیں ملابلکہ بجٹ سے اخراجات کم کر کے ریلیف دیا ہے۔ پنجاب کی عوام کو ریلیف ملنے پر چیخ و پکار شروع ہوگی ہے، گورننس کے حالات یہ ہیں کہ عوامی ریلیف سے بھی لوگوں کو تکلیف ہے۔ تمام صوبے بھی اپنے شہریوں کو ریلیف دے سکتے ہیں، تنقید کی بجائے آگے بڑھیں اور عوام کو ریلیف دیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے عمل کو بیوقوفی کہنا سب سے بڑی بیوقوفی ہے۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر