عمران خان کی حکومت میں سی پیک کو پوری منصوبہ بندی کے ساتھ نقصان پہنچایا گیا، احسن اقبال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں سی پیک منصوبے کو پوری منصوبہ بندی کے ساتھ نقصان پہنچایا گیا۔احسن اقبال نے جاپان میں ن لیگی ارکان اور روزنامہ ’جنگ‘ سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت کے اہم وزیروں عبد الرزاق داؤد اور فواد چوہدری حکومت کے قیام کے ساتھ ہی سی پیک منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت میں سی پیک اتھارٹی گوادر کی ترقی کے لیے نہیں بلکہ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو نوازنے کے لیے بنائی گئی جس سے وزارت اور سی پیک میں اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم ہوئی، جس سے سی پیک منصوبوں کی رفتار ناقابل یقین حد تک سست روی کا شکار ہو گئی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری وزارت اب سی پیک اتھارٹی کو ختم کر کے براہ راست سی پیک کے معاملات کو تیز رفتاری سے چلانے میں مصروف ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے دور میں گوادر سی پورٹ جو پوری دنیا میں ڈیپ سی پورٹ کے حوالے سے مشہور تھا جہاں بڑے سے بڑا جہاز لنگر انداز ہوسکتا تھا اس کی صفائی نہیں کی گئی جس سے اب گوادر سی پورٹ کی گہرائی صرف گیارہ میٹر تک رہ گئی ہے جس کے سبب اب یہاں صرف چھوٹے جہاز ہی لنگر انداز ہو پارہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ ہماری وزارت نے بجٹ میں گوادر پورٹ کی صفائی کے لیے رقم مختص کی ہے تا کہ ڈیپ سی پورٹ کی گہرائی پرانی سطح پر بحال ہوسکے۔احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت نے گوادر میں 2020ء تک 9 خصوصی اقتصادی زون منصوبے مکمل کرنا تھے تاہم عمران خان کی حکومت کے چار سالوں میں چار زون بھی مکمل نہیں ہوسکے اور نہ ہی وہاں کوئی صنعتیں لگائی گئی ہیں۔پروفیسر احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہماری اتحادی حکومت اپنا آئینی وقت مکمل کرے گی کیونکہ جو مشکل فیصلے ہم نے کیے ہیں ان کے مثبت معاشی ثمرات جب تک عوام کو منتقل نہیں ہوں گے ہم انتخابات میں نہیں جائیں گے۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر