بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کیلئے مسجدِ نبویﷺ میں دعا کی ویڈیو شیئر کر دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ٹی وی میزبان بشریٰ اقبال نے اپنے سابق شوہر عامر لیاقت حسین کے لیے مسجدِ نبوی ﷺ میں خصوصی دعا کی ویڈیو شیئر کی ہے۔بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عامر لیاقت کے دیرینہ دوست مسجد نبویﷺ میں موجود ہیں اور مرحوم عامر لیاقت کی مغفرت کے لیے دُعا کر رہے ہیں۔دورانِ دعا وہ کہتے ہیں کہ ’عامر لیاقت حسین کیلئے بہت دعا کی ہے، جمعہ کا دن ہے، ان کی تدفین بہت ہی مبارک دن ہوئی، اُن کی خواہش تھی کہ اُن کی تدفین جنت البقیع میں ہو‘۔عامر لیاقت کے لیے دعا کرنے والے شخص کا مزید کہنا تھا ’جب سے ان کی موت کا سنا ہے، دل بے حد اداس ہے، عامر لیاقت کو مدینہ منورہ سے بہت لگاؤ تھا’۔بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’‏یہ دعا عصر کے وقت مسجد نبوی ﷺ سے مجھے میرے ایک بھائی اور عامر کے دیرینہ دوست نے اُس وقت بھیجی جب یہاں ان کی تدفین ہو رہی تھی‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اللّٰہ پاک اس دعا کو عامر لیاقت کے حق میں قبول فرماۓ، آمین‘۔یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین کا انتقال 9 جون بروز جمعرات کو ہوا اور ان کی تدفین 10 جون کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر