اسی سال انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز): سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے رواں برس ہی ملک میں انتخابات کا امکان ظاہر کیا ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے، الیکشن کی تاریخ دیے بغیرعمران خان کسی سے بات نہیں کرےگا، وہ بجٹ کے بعد حکومت کے خلاف اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہاکہ انتخابات اسی سال ہوتے دیکھ رہا ہوں جب کہ حکومت ووٹرلسٹوں اور حلقہ بندیوں میں مرضی کی تبدیلیاں کررہی ہے۔سابق وزیر کا کہنا تھاکہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں، باپ اور بیٹا وفاق اور ایک صوبے پر قابض ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ساری محنت ہماری تھی۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر