عمران خان کے اقتدار کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، بلاول زرداری

اسلا م آباد (نیشنل ٹائمز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردارنے کہا ہے کہ عمران خان کے اقتدار کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ اب پنجاب میں داخل ہو رہے ہیں اور دمادم مست قلندر ہوگا۔ جیالوں کا لشکر اسلام آباد پہنچ کر جمہوری ہتھیار عدم اعتماد کا استعمال کریں گا۔ عوام کا کٹھ پتلی پر اعتماد اٹھ چکا ہے اب پارلیمان کا اعتماد اٹھنا چاہیے۔ گھوٹکی میں عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی نے فریال تالپور صاحبہ کو ہسپتال سے جیل بھیجا تھا۔ اس وقت گھوٹکی میں قومی اسمبلی کا ضمنی انتخاب ہو رہا تھا ۔ میں نے عرض کیا تھا کہ اس شخص کو ووٹ نہیں ملے گا اور گھوٹکی کے عوام نے پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ سنا کر عمران خان کو پہلی شکست دی تھی۔ مشکل وقت میں ساتھی کو زندگی بھر نہیں بھولنا چاہیے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ میں ایک بار پھر گھوٹکی میں آپ کے پاس آیا ہوں۔ جب کٹھ پتلی نے ہر آدمی کی زندگی مشکل کر دی ہے۔ اس نے تبدیلی کے نام پر تباہی مچائی ہوئی ہے یہ تبدیلی نہیں یہ تباہی ہے، یہ نیا نہیں مہنگا پاکستان ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج مزدوروں کو اس کی محنت کا صلہ اور کسان کو فصل کی قیمت نہیں مل رہی۔ یہ ملک زرعی ملک ہےم زراعت ریڑھ کی ہڈی ہے اور کسان بھوکا سوتا ہے تو ملکی معیشت کا کیا حال ہوگا۔ نوجوانوں کو کئی ڈگریاں رکھنے کے باوجود روزگار نہیں مل رہا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی تاکہ غریب عوام کو سکھ کی سانس میسر ہو۔ شہید بھٹو نے ہاریوں کو زمین کا مالک بنایا، مزدوروں کو حقوق دلوائے۔ بیرون ملک جانے کے لئے مفت پاسپورٹ مہیا کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج بھی مزدوروں اور کسانوں اور نوجوانوں کو حق مل سکتا ہے اس لئے اس کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ نظام کو ختم کرنا پڑے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے، حقوق تحفے میں نہیں ملتے چھیننا پڑتے ہیں، جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو صاحب نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آمر جنرل ضیاءکا مقابلہ کیا، مشرف اور دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکارا۔ جدوجہد اور قربانی دینا تو ہوتی ہے اپنے حقوق کے لئے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ میں نے شہید بھٹو اور بی بی کا نا مکمل مشن پورا کرنا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ میں جیالوں کو سلام کرتا ہوں کہ آپ کی چار دن کی محنت سے مجبور ہوکر پٹرول اور بجلی کی قیمت کم کرنا پڑی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی آج سمجھتا ہے کہ عوام اس کی ڈرامہ بازی نہیں جانتے۔اس نے 12روپے کا اضافہ کرکے 10روپے کم اور 5روپے کم کرکے کونسا تیر مارا ہے؟ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نے شہید بی بی کے فلسفے کو آگے بڑھانا اور صدر زرداری کی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی کون ہوتا ہے میڈیا اور عوام کی زباں بندی کرنے والا؟ اس نے سارے صوبوں کشمیر اور گلگت بلتستان کے حقوق پر ڈاکہ مارا ہے۔ بلاول بھٹو زردار نے کہا کہ وزیراعظم ٹی وی پر آکر روتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کام ہر حکومت پر تنقید کرنا ہے۔ پاکستان کے میڈیا نے ان پر تنقید کی ہی نہیں تواس دور میں حکم ہوا تھا کہ مثبت رپورٹیں کریں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیکا کا قانون غیرائینی، غیر جمہوری اور فرعون کا قانون ہے۔ عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، ہم اسلام آباد آرہے ہیں کہ اس شخص کو جانا ہے کیونکہ انہوںنے جمہوری، معاشی حقوق پر ڈاکہ مارا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گھوٹکی کی گیس سے پورے ملک کو گیس ملتی ہے لیکن یہاں کے عوام کو رائلٹی نہیں ملتی۔ ہم ہر تقریر میں سوئی اور گھوٹکی کا ذکر قومی اسمبلی میں بھی کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ وزیراعظم آپ کا پانی چوری کرتا ہے، ٹڈی دل سے نہیں بچاتا۔ اسمبلی میں کہہ رہے تھے کہ کسان کا نقصان نہیں ہو رہا ہے۔ شہید بی بی نے ایران اور دیگر ممالک سے جہاز منگوائے تاکہ ٹڈی دل کو ختم کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا کسان یوریا اور کھاد کے لئے پریشان ہے۔ آپ کی کھاد اور یوریا دو وفاقی وزیروں نے چوری کی جس سے گھوٹکی کے کسانوں کا بھی نقصان ہوا۔ انہوںنے کہا کہ جب تک ہم آپ کے حقوق نے دلا دیتے ہم بار بار وزیراعظم پر حملے کرتے رہیں گے۔ بعدازاں چیئرمین پیپلزپارٹی بڑے عوامی جلوس کے ساتھ رحیم یار خان روانہ ہوگئے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر