اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ یوکرین کے رنگ میں رنگ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے کو یوکرین کے عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی کے لیے یوکرین کے پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا گیا۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم یوکرین کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔خیال رہے کہ روس کے یوکرین پر حملوں نے عالمی توجہ اپنی جانب مرکوز کروائی ہوئی ہے، یوکرین کے شمال مشرقی ریجن سومی کے گورنر دیمترو زیوتسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر اوختیرکا کے فوجی اڈے پر روسی فوج کے حملے میں 70 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔دوسری جانب امریکا نے روس سے جنگ نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج یوکرین میں روس سے لڑائی نہیں کریں گی، امریکی اور اتحادی اپنی سرحدوں کی حفاظت پوری طاقت کے ساتھ کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر پیوٹن کو روسی آمر قرار دے دیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر