چوہدری برادران نے کہا وہ ساتھ تھے اور رہیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کے اراکین ضلعی اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں وہ سب وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان دیگر اتحادیوں سے بھی ملیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کچھ روز میں وزیراعظم اور متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے رہنماؤں کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نے امین الحق کی موجودگی میں کہا تھا وہ بہادر آباد جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سے ملاقات کے لیے بھی جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں حکومتی اتحادی چوہدری برادران کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی جو 30 منٹ سے زائد تک جاری رہی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر