خالد مقبول صدیقی نے حکومت کیلئے آئندہ دو روز اہم قرار دیدیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے حکومت مخالف تحریک عدم اعتماد کے لیے آئندہ دو روز اہم قرار دے دیے۔لاہور میں مزار قائد اور داتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی فضا گرم ہے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور ناکامی کے حوالے سے اگلے 2 روز بہت اہم ہیں، ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عام آدمی کا درد جانتی ہو ۔انہوں نے کہا کہ پیکا آرڈیننس پر حکومت کے خلاف کھڑے ہیں، وزیراعظم فیصلے کریں گے تب ہی آزاد نظر آئیں گے۔ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ اسٹیٹس کو سے تبدیلی نہیں آتی، حکومت جن وعدوں پر اقتدار میں آئی تھی وہ پورے نہیں کیے،اتحادیوں کی تاریخ میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے معاہدوں پر زیادہ عمل کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر